11 ستمبر 2012 - 19:30

لاہور کے علاقے بند روڈ میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 23 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں.

ابنا: لاہور سے رپورٹ کے مطابق،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا جنریٹر پھٹنے سے آگ لگی ،فیکٹری میں 35 سے 40 افراد کام کر رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی دو منزلہ عمارت کولپیٹ میں لے لیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں 23افراد جھلس کر ہلاک جبکہ بیس سے زائد شدید زخمی ہو گئے، وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے 3،3 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
.....
/169